اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ فاتحہ خوانی کی اس تقریب میں رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، گورنر بلوچستان، اراکین پارلیمنٹ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ان کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر خطیب جامع مسجد پارلیمنٹ ہاؤس مولانا احمد الرحمٰن نے مرحومہ کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل دینے کی دعا کرائی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے
یہ محفل دعا کی صورت میں منعقد ہوئی تاکہ مرحومہ کی روح کے لیے سکون اور ان کے خاندان کو اس غم میں صبر کی طاقت مل سکے۔