جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
چین کے تعاون سے پنجاب میں ایڈوانس ایئر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنانے کا فیصلہ

بیجنگ(روشن پاکستان نیوز) چین کے تعاون سے پنجاب میں ایڈوانس ایئرکوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ چین کے دوران چین اور صوبہ پنجاب کے ماحولیاتی بہتری اور اسموگ کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیجنگ اور پنجاب کے درمیان کلین ایئر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب پنجاب کی نمائندگی کریں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اور چین کے وزیر ماحولیات کے درمیان ملاقات میں فیصلے کیے گئے۔ چین کے تعاون سے پنجاب میں ایڈوانس ایئر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

چین ماحول دوست توانائی اور ٹرانسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا۔ جبکہ پنجاب میں ای ٹرانسپورٹ سسٹم کےلیے چین کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

چین کی وزارت ماحولیات نے صوبہ پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کل چین کے پہلے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گی

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کا جدید انوائرمنٹ ماڈل اپنانا چاہتے ہیں۔ اور مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اسموگ سے بچاؤ کا جامع پلان دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر شجرکاری اور جنگلات کی بحالی کے منصوبے شروع کیے گئے۔ جبکہ چین کے شہری منصوبہ بندی اور اسمارٹ شہروں کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں۔ اور سی پیک پاکستان کی ترقی کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔ سی پیک کا دوسرا مرحلہ ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے اہم ہے۔

مزید خبریں