جمعرات,  03 اپریل 2025ء
حکومت دہشتگردوں کے بجائے پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہے ، اسد قیصر

پشاور(روشن پاکستان نیوز) تحریک انصاف کے رہنما  کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ رابطے میں ہیں، چاہتے ہیں کہ حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلائیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ابھی تک رابطہ نہیں ہوا، ہمارے جو مطالبات ہیں ان پر بات کریں گے۔ حکومت کی جانب سے کوئی جواب آتا ہے تو دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق جہدوجہد کر رہے ہیں ، پیپلز پارٹی 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک ہے۔ 15 دسمبر کو باغ ناران میں شہداء کے لیے تقریب ہو گی ، حکومت نے پر امن شہریوں پر گولیاں چلائیں۔

حکومت سیاسی کارکنوں کو دہشتگرد ڈیکلیئر کر رہی ہے، ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے جبکہ حکومت دہشتگردوں کے بجائے پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف مزید 14 مقدمات ، اسلام آباد میں درج کیسز کی تعداد 76 ہو گئی

پی ٹی رہنما نے مزید کہا کہ 26 ویں ترمیم غیرقانونی طور پر پاس کیا گیا، سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

مزید خبریں