اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں پاکستان بھر سے ہر مکتبہ فکر کے جید علما شرکت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں غلام قمر، خالد مقبول صدیقی ، سالک حسین ، طاہر اشرفی ، راغب نعیمی اور مولانا عبدالکریم آزاد بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں علماء کرام سے مدارس رجسٹریشن اور اصلاحات کے حوالے سے رائے لی جائے گی، اس کے علاوہ 2019ء میں حکومت اور علماء کے درمیان مدارس کے حوالے سے طے پانے والا معاہدہ بھی زیر غور آئے گا۔
مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے ڈی جی آر ای 22 اکتوبر 2019ء کو ملک بھر میں قائم کئے گئے اور اب تک 17653 مدارس ڈی جی آر ای میں رجسٹرڈ ہیں۔
مزید پڑھیں: ریاست سے لڑائی نہیں صرف اپنے مدارس کا تحفظ چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
598 مدارس کو 1196 اساتذہ فراہم کئے گئے اور 163 مدارس میں قومی نصاب متعارف کرایا گیا۔ اب تک 1491 طالب علموں کو پاکستانی ویزے کے حصول اور توسیع میں مدد فراہم کی گئی۔