بیجنگ (روشن پاکستان نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لے کر جانا چاہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے سرکاری دورے پر پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بیجنگ ایئرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اور انہیں ایئر پورٹ پہنچنے پر گلدستہ پیش کیا گیا۔ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے بھی خیر مقدم کیا۔
مریم نواز نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کی۔ سربراہ چینی وفد نے مریم نواز اور وفد کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہا کی طرف گامزن ہے۔ اور چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
پاکستانی سفارت خانے کے دیگر افسران نے بھی ایئر پورٹ پر مریم نواز کا استقبال کیا۔ پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، بلال اکبر، عاشق کرمانی اور دیگر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے۔
مزید پڑھیں؛خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22 خارجی مارے گئے، 6 جوان شہید
مریم نواز کے 8 روزہ دورے کی سرکاری مصروفیات کا باقاعدہ آغاز پیر سے ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے اسپتال، اسکول اور دیگر اداروں کے دورے بھی کریں گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز چین کا سرکاری دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہ 15 دسمبر تک چین کے دورے پر رہیں گی۔ انہیں چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی طرف سے دورہ چین کی دعوت دی گئی تھی۔
مریم نواز بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کا دورہ کریں گے۔ جبکہ چین کے وزرا، اعلیٰ حکام، ماہرین سے ملاقاتیں، تقاریب اور کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی۔