جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
وزیراعلیٰ پنجاب کل چین کے پہلے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کل چین کے پہلے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گی، وہ چینی حکمران جماعت کی دعوت پر دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلی ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کل چین کے پہلے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گی، ان کے ساتھ 10 رکنی وفد بھی چین کے 8 روزہ دورے پر روانہ ہوگا۔

مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، بلال اکبر خان اور دیگر وفد میں شامل ہوں گے ، وزیر اعلیٰ صبح 10 بجے خصوصی طیارے میں لاہور سے بیجنگ کیلئے روانہ ہوں گی۔

مریم نواز چینی حکمران جماعت کی دعوت پر دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلی ہوں گی ، وزیراعلیٰ پنجاب بیجنگ ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کریں گی۔

دورے کے دوران باہمی اشتراک کے فروغ کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، جس میں آئی ٹی،میڈیکل ،انڈسٹری، اسموگ اور موسمیاتی تبدیلی کے امور شامل ہیں۔

اس دوران نجی سیکٹرز کے درمیان کاروباری اور تجارتی روابط پر بھی غور کیا جائے گا اور وزیراعلیٰ کو چین کی ترقی کے ماڈل اور گورننس کے نظام سے آگاہ کیا جائے گا۔

دورے کے دوران مریم نواز چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف مزید 14 مقدمات ، اسلام آباد میں درج کیسز کی تعداد 76 ہو گئی

مزید خبریں