راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز ) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خارجی دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگرد کو ہلاک کیا جبکہ ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 9 خوارجی مارے گئے۔
تھل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خارجیوں کا حاملہ ناکام بنایا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، واقعے میں دھرتی کے 6 بہادر سپوتوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں:عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے