بدھ,  11 دسمبر 2024ء
ساڑھے 4 برس پابندی کے بعد پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازیں بحال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ساڑھے 4 برس پابندی کے بعد یورپ کیلئے پی آئی اے پروازیں 10 جنوری کو شروع ہوں گی۔

پی آئی اے کی یورپ کے لیے پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔ ابتدائی مرحلے میں ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔

پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن اپریٹ کی جائیں گی۔ پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کی حساب سے انتہائی پرکشش بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد سے پرواز صبح 30۔11 بجے روانہ ہوگی اور سہہ پہر 4 بجے پیرس پہنچے گی جب کہ پیرس سے پرواز شام 6 بجے روانہ ہوگی اور صبح 5 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

مزید پڑھیں: خرم مشتاق پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او مقرر

شیڈول کی سہولت ایسی ہے کہ مسافر ناشتہ پاکستان میں اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے۔

مزید خبریں