لندن(صبیح ذونیر) لندن پولیس نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی تفتیش ختم کر دی۔
کراؤن پراسیکیوشن سروس نے پولیس کی طرف سے تیارکردہ کیس کو عدالت لے جانے سے معذرت کر لی، پاکستانی ہائی کمیشن نے پولیس کو واقعہ کی شکایت درج کرائی تھی۔
لندن پولیس کے مطابق قاضی فائز عیسٰی مقدمے میں مدعی نہیں بنے تھے، تفتیش ختم ہونے کے باوجود پولیس نے واقعہ میں ملوث افراد کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔
مزید پڑھیں: 2025 کیلئے دنیا کے بہترین شہر ، لندن کا پہلا، نیو یارک کا دوسرا نمبر