بدھ,  11 دسمبر 2024ء
عمران خان کیخلاف مزید 14 مقدمات ، اسلام آباد میں درج کیسز کی تعداد 76 ہو گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کر لیے گئے۔ جس کے بعد ان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت اسلام آباد پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی نئی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے بعد عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کر لیے گئے، اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج تھے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی مزید 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

سیکرٹری داخلہ کی جانب سے صوبوں میں درج مقدمات کی رپورٹ بھی جمع کروائی گئی ، بعد ازاں عدالت نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے بعد نورین نیازی کی درخواست نمٹا دی۔

مزید خبریں