جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی کار کو حادثہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی کار کو لاہور کینال روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی کار کو حادثہ جی آر او سے پنجاب یونیورسٹی جاتے ہوئے جیل روڈ انڈر پاس کے نیچے پیش آیا۔

عظمیٰ بخاری کی گاڑی کے آگے والی کار ایک خاتون چلا رہی تھیں۔ جنہوں نے اپنی کار کو اچانک بریک لگائی۔ خاتون کی جانب سے کار کو اچانک بریک لگانے سے تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

مزید پڑھیں:ریاست پاکستان کیخلاف مذموم پراپیگنڈے میں ملوث افراد کی شناخت کیلئے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم

صوبائی وزیر کی گاڑی کو بھی حادثہ پیش آیا تاہم وہ ٹریفک حادثے میں محفوط رہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسکالرشپ کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔

مزید خبریں