جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
125 رکنی جرگہ کرم پہنچ گیا ، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس نفری بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)کرم میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس نفری بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ کرم کی مرکزی شاہراہ کو محفوظ ا ور پرامن بنایا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹل پارا چنار روڈ کی سکیورٹی کیلئے 400 ایکس سروس مین کی بھرتی کی جائے،ایکس سروس مین میں 350 سپاہی اور50 ہیڈ کانسٹیبلز ہوں گے۔

آئی جی نے کہا کہ ایکس سروس مین کی بھرتی رواں اور اگلے مالی سال کیلئے کی جائے ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال کریں ،  بھرتی کا عمل مکمل ہوتے ہی مین شاہراہ پر پولیس پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔

دوسری جانب ضلع میں امن کے قیام کے لیے 125 رکنی پشتون امن جرگہ کُرم پہنچ گیا ، جرگہ فریقین کے عمائدین سے ملاقات کرے گا۔

مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا میں گھروں کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضہ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے

مزید خبریں