جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
پاکستان اور روس نے ماسکو میں 8 معاہدوں پر دستخط کر لیے

اسلام آبابد (روشن پاکستان نیوز )پاکستان اور روس کے درمیان ماسکو میں 9ویں بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں 8 اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، جن میں دوطرفہ تجارت، صنعتی تعاون اور تعلیمی اشتراک شامل ہے۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے روس کے ساتھ معاہدے کیے جن میں کامسیٹس اور پشاوریونیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، انسولین کی تیاری اور نیشنل وکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کمیشن کے روسی یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے بھی کیے گئے۔ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے روس سے خام تیل کی خریداری کے حوالے سے کسی نئے معاہدے کی تردید کی اور کہا کہ موجودہ بات چیت جاری ہے۔

مزیدپڑھیں:دورہ جنوبی افریقہ ، پاکستان کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا

مزید خبریں