اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے نئے سال 2025 کی آمد پر مسافروں کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر کینیڈا سے پاکستان آنے والی ہماری پروازوں پر خصوصی طور پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی ، ٹکٹ کی بکنگ 10 دسمبر تک کی جا سکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق خریدے گئے رعایتی ٹکٹ پر کینیڈا سے پاکستان کے لیے سفر 11 جنوری سے 20 مارچ 2025 تک کیا جا سکے گا، یہ پی آئی اے انتظامیہ کا کینیڈا میں رہنے والے ہم وطنوں کے لیے نئے سال کا تحفہ ہے۔
مزید پڑھیں: نجکاری کے نام پر پی آئی اے کی بندر بانٹ نہیں ہونے دینگے، چوہدری منظور احمد