کراچی( روشن پاکستان نیوز)پاکستان ریلوے کے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی منقطع کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پاکستان ریلوے کو بقایا جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی ممکن نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے 31 کنکشن پر واجب الادا بل کی رقم 43 کروڑ روپے ہے۔ اور پاکستان ریلوے کو بجلی کی بحالی کے لیے فوری طور پر واجبات ادا کرنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی کی طالبات کا کارنامہ : ایکسپائر ادویات کی شناخت آسان
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو بل کی ادائیگی کی یاد دہانی کے متعدد نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔