بدھ,  04 دسمبر 2024ء
جی ایچ کیو حملہ کیس ، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی ، اسپیشل پراسیکیوٹر نے ملزمان کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے غیر حاضری پر علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے راجہ بشارت ، زرتاج گل ، بلال اعجاز سمیت دیگر 46 ملزمان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی مزید 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

مزید خبریں