بدھ,  04 دسمبر 2024ء
حکومت کاخراب انجن اور زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے خراب انجن اور زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے جمعہ اور اتوار کو ٹرکوں ،بسوں اور لوڈرگاڑیوں کے لاہور میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،اینٹی اسموگ مہم کے تحت لودھراں، اوکاڑہ، وہاڑی اور سرگودھا میں 6بھٹے مسمارکئے گئے ہیں۔

اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا،زیادہ دھواں دینے والی ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی پڑتال کرکے 144 گاڑیاں بند کی گئیں،بغیر ترپال اوراسموگ رولز پر عمل نہ کرنے پر 64 ریت کی ٹرالیاں بندکردی گئیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے جامع اقدامات اور ٹھوس پالیسی سے صوبے کا ماحولیاتی مستقبل بہتر ہوگا،آج کے اقدامات 8 سے 10سال میں اسموگ کے خاتمے کی بنیاد بنیں گے۔

مزید پڑھیں: ریاست پاکستان کیخلاف مذموم پراپیگنڈے میں ملوث افراد کی شناخت کیلئے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم

فضائی آلودگی کیخلاف جنگ شہریوں کی زندگی کے تحفظ کی جنگ ہے،ہر شہری کے تعاون سے ہی صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کیاجاسکتا ہے۔

مزید خبریں