جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
پیر سید حیدر علی گیلانی کامزار قائد پر مسجد تعمیر کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف و سجادہ نشین دربار بری امام سرکارپیر سید حیدر علی گیلانی نے مزار قائد پر مسجد تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پیر ہاؤس بری امام سرکار سےگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے نام جاری کردہ اپنے ایک خط میں جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف و سجادہ نشین دربار بری امام سرکار پیر سید حیدر علی گیلانی نے اپنے دورہ کراچی کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ اس دورہ میں انہوں نے مزار قائد پر مسجد کی کمی کو شدت سے محسوس کیا، مسلمانوں کو مذہب کے نام پر ملک دلوانے والےعظیم قائد کے اپنے مزار پر مسجد موجود نہیں ہے جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے کیونکہ روزانہ سینکڑوں لوگ مزار قائد پر آتے ہیں مگر جماعت کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں پیش نہیں ہو سکتے لہذا گورنر سند ھ کامران خان ٹیسوری اس معاملے کا نوٹس لیں اور اللہ کی طرف سے دئیے گئے دنیاوی مرتبے کا استعمال کرتے ہوئے اخروی مرتبے کے لیے کوالیفائی کریں،اس موقع پر اس طرف توجہ دلانے پر پیرسید حیدر علی گیلانی نے خطیب مزار قائد قاری شمس الدین کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں: ریڈ زون اسلام آباد، بری امام میں کھلے عام ڈکیتی، سجادہ نشین بری امام برہم

مزید خبریں