بدھ,  27 نومبر 2024ء
حکومت نے جبر کی تمام حدیں پار کر دیں ، عمران خان سے رہنمائی لیں گے ، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) احتجاج کے دوران آپریشن کے بعد غائب ہو جانے کے بعد وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا ویڈیو بیان آ گیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سیدھی گولیاں برسائی جا رہی ہیں ،حکومت نے ظلم اور جبر کی تمام حدیں پار کر دی ہیں،  اب عمران خان سے پوچھنا پڑے گا کہ ہمارا اگلا لائحہ عمل کیا ہونا چاہیے، عمران خان قوم کو رہنمائی فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان اور عوام کے خلاف حکومتی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں، موجودہ حالات میں فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ ہم ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: 24 نومبر احتجاج ، عمران خان ، بشریٰ بی بی اور عارف علوی سمیت درجنوں رہنمائوں کیخلاف مقدمات درج

ان کا کہنا تھا کہ اپنی قیادت کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں گے تاکہ اس جبر کے خلاف موثر جواب دیا جا سکے۔

مزید خبریں