چکوال(روشن پاکستان نیوز) راستوں کی بندش کی وجہ سے پیٹرول کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے پیٹرول کی قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔
تلہ گنگ اور چکوال کے پیٹرول پمپ پر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بندہے، جس کی وجہ سے چکوال شہر کے تمام پیٹر ول پمپ پر پیٹرول کی سیل بند ہو گئی ہے۔
پیٹرو ل سپلائی نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، دوسری جانب لاہور میں بھی راستوں کی بندش کے باعث شہر میں پٹرو ل و ڈیزل کی سپلائی بری طرح متاثرہوئی ہے۔
صدر پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور چودھری نعمان مجیدنے کہا کہ شہر کے 30 فیصد تک پیٹرول پمپس تقریبا خالی ہوچکے ہیں، راستوں کی بندش سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی تعطل کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے پریشان کن خبر، 16نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
ان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سپلائی بحال نہ ہوئی تو قلت شدت اختیار کرجائے گی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کی وجہ سے سیلز جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے پیٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔