پیر,  25 نومبر 2024ء
سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی

پشاور (روشن پاکستان نیوز)سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی ، تمام کوٹے پر بھرتیاں اب اوپن میرٹ پر کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے کوٹے کی بنیاد پر سرکاری بھرتیاں ختم کردیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کے اہل خانہ پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

چیف سیکرٹری نے تمام سرکاری محکموں کو مراسلہ جاری کردیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے اب تمام بھرتیاں اوپن میرٹ پر کی جائیں گی، احکامات سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں جاری کیے گئے ہیں۔

ملازم کی بیوہ، شوہر یا بچوں کو بغیر اشتہار، میرٹ کے بغیر کنٹریکٹ یا مستقل بھرتی نہیں کیا جائے گا۔ اوپن میرٹ کے بغیر تقرر آئین پاکستان کی خلاف ورزی تصورکی جائے گی۔

ئندہ تمام سرکاری ملازمین کی تقرریاں صرف اوپن اشتہار اور میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔

یاد رہے دو روز قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کے معاملے پر اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی تھیں۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی غیر ضروری بندش کی شکایات سامنے آئی، قوانین کے مطابق تنخواہیں صرف ریٹائرڈ، ٹرانسفر یا برطرفی پر روکی جاسکتی ہیں، مذکورہ وجوہات کے بغیر کسی بھی سرکاری ملازم کی تخواہ نہیں روکی جاسکتی۔

مزید پڑھیں: اختیار ولی خان کا پی ٹی آئی پر خیبر پختونخواہ حکومت سے احتجاج سپانسر کرنے کا الزام

مراسلے میں کہنا تھا کہ غیر حاضری پر متعلقہ ملازم سے متعلق ریکارڈ اور اعلیٰ حکام کے دستخط شدہ آرڈر دیئے جائیں۔

مزید خبریں