منگل,  19 نومبر 2024ء
بطور ثبوت احتجاج کی ویڈیو نہ رکھنے والے رہنمائوں کو پارٹی ٹکٹ نہیں ملے گا ، بشریٰ بی بی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پارٹی رہنمائوں سے خطاب کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔

آڈیو میں کارکنوں کو بانی چیئرمین کا پیغام دیتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ آپ سب رہنمائوں کو گاڑیوں کی ویڈیو بنانی ہے، جس میں عام عوام بھی نظر آئیں، احتجاج میں صرف ورکرز نہیں عوام کو بھی لے کر پہنچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دن ہر ایم این اے، ایم پی اے مرکزی جلوس میں شامل ہونے سے پہلے اپنے انفرادی جلوس کی ویڈیو بنائے گا، کسی کے پاس ثبوت کے طور پر ویڈیو نہیں ہو گی تو اسے اگلی بار ٹکٹ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک کے دوران انٹرنیٹ بند ہونے پر ہمیں متبادل بندوبست کرنا ہو گا، سوشل میڈیا اور یوٹیوبرز قافلوں کی ویڈیو ساتھ ساتھ شیئر کریں۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں نے عمران خان کو نکالنے کا تہیہ کر لیا ، حکومت کوئی حماقت نہ کرے ، بیرسٹر سیف

مزید خبریں