اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا کےپاکستان مسلم لیگ(ن)کےیوتھ کوآرڈینیٹرادریس ساغر نے پی ایم ایل این کے قائد میاں محمد نواز شریف، صدر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نوز سے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی اور کارکنان کے وسیع تر مفاد میں اختیار ولی خان کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کیا جائے اور پار ٹی کو جدید خطوط پر منظم کرنے کیلئے انہیں با اختیار بنا کر یوتھ کے پی کے کو امپاور کیا جائے،خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع اور ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے یوتھ کوآرڈینیٹرز جن میںضیاالرحمان وزیر،ستار خان،شہزاد عباسی،محمود خٹک،عطا ء اللہ، انجینئر تعریف اللہ، جنید خان وزیراور ضلع جنوبی وزیر ستان کے یوتھ کوآرڈینیٹر محمد کاشف و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ادریس ساغرکا مزید کہناتھا کہ ہم یوتھ کے پی کے پندرہ ماہ سے مریم نواز چیف آرگنائزر کی ٹیم کا حصہ ہیں، خیبر پختونخوا کے لیگی کارکنان کی حالت زار پر غور کی ضرورت ہے وہ کارکنان جنہوں نے اپنی زندگیاں نواز شریف اور دو قومی نظریئے کیلئے وقف کر رکھی ہیں انکا کوئی پرسان حال نہیں ہے، وفاقی حکومت میں خیبر پختو نخوا کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سے احساس محرومی اس قدر شدت اختیار کر چکا ہے کہ اسکے بعد شاید کسی لیگی رہنماء کیساتھ کوئی کارکن اُٹھ کھڑا ہواور پارٹی کیلئے کام کرے، مسلم لیگی کارکن اپنی مایوسی کی وجہ سے جماعتی سر گرمیوں سے کنارہ کش ہوتے جارہے ہیں جبکہ کچھ لوگ پارٹی چھوڑ کر جابھی چکے ہیں، صوبے میں ہر مکتب فکر کے لوگ بالخصوص نوجوانوں کو راغب کرنے کی اشد ضرورت ہے طلباء کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے جامع منصوبہ بندی ہونی چاہئے،گزشتہ گیارہ سال سے کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے جس کی ہم اپوزیشن کرتے ہیں اور ہر وقت مقابلہ کرتے ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے اگلے سال بلدیاتی الیکشن بھی ہونے جا رہے ہیں اگر پیش بندی نہ کی گئی تو آنیوالے الیکشن میں امید وار بھی شاید میسر ہوں،موجودہ حالات میں لیگی کارکنوں کی ایک ہی امید اختیار ولی خان ہیں جن کی مسلم لیگ ن سے تین دہائیوں سے زائد وابستگی ہے مختلف ادوار میں کہ جیل کاٹ چکے ہیں ہر دور میں ہر پارٹی نے انکو اپنے ساتھ ملانے اور حکومت میں شامل ہونے کی پرکشش آفرز کی گئیں لیکن انہوں نے ہر پیشکش کو ٹھکرا کر اپنی جماعت اپنے قائد اور نظریے کیساتھ کھڑے رہ کر صرف لیگی کارکنان نہیں بلکہ ہر جماعت کے کارکن کا دل جیتا، اختیار ولی خان وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت عمران نیازی کی وفاقی حکومت ، وزیر اعلیٰ محمود خان اور سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کو شکست سے دوچار کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا میں اگر کوئی گھر بھیج سکتا ہے تو وہ اختیار ولی خان ہے اس بات پر تمام پارٹیاں متفق ہیں،لہذا ہم اپنی قیادت سے اپیل مطالبہ کرتے ہیں کہ پارٹی اور کارکن کے بہترین مفاد میں اختیار ولی خان کو وزیر اعظم پاکستان کا مشیر مقرر کیا جائے اورپی ٹی آئی کو نکیل ڈالنے، لیگی کارکنان میں دوبارہ جان ڈالنے اور مسلم لیگ ن کوجدید خطوط پر منظم کرنے کیلئے انہیں با اختیار بنا کر یوتھ کے پی کے کو امپاور کیا جائے۔
مزید پڑھیں: نوجوانوں نے عمران خان کو نکالنے کا تہیہ کر لیا ، حکومت کوئی حماقت نہ کرے ، بیرسٹر سیف