جمعرات,  14 نومبر 2024ء
حج درخواستوں کی وصولی 18 نومبر سے شروع ہو گی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے حج 2025 کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری سکیم کے تحت جانیوالے عازمین سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز 18 نومبر سے ہو گا ،عازمین حج 3 دسمبر تک مقررہ بینکوں میں حج درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

سرکاری سکیم کے تحت عازمین سے 3 اقساط میں رقم وصول کی جائے گی ، حج درخواست جمع کرواتے ہوئے 2 لاکھ روپے جمع کروانا ہوں گے۔

قرعہ اندازی میں نام آنے پر 10 روز کے دوران 4 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی ، باقی رقم 10 فروری تک لازمی جمع کروانا ہو گی ، حج کیلئے مجموعی رقم 10 سے 11 لاکھ روپے کے درمیان جمع ہو گی۔

مزید پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے پریشان کن خبر، 16نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

مزید خبریں