جمعرات,  14 نومبر 2024ء
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے میں معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق پی آئی اے 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولت مہیا کرے گی،گزشتہ روز سی ای اوپی آئی اےایئر وائس مارشل عامر حیات نے معاہدے پردستخط کیے۔

معاہدے پردستخط کرنے والوں میں ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور عطا الرحمان بھی شامل تھے،سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات نے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

سی ای اوپی آئی اے کا مزید کہنا تھا سعودی اور دیگرمقامی ایئرلائنز کے ساتھ معاہدے جلد مکمل کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں  ؛آئندہ برس کیلئے حج پالیسی کا اعلان، اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک متوقع

مزید خبریں