جمعرات,  14 نومبر 2024ء
عمران خان توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے سے بری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں بری کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی ، اسد قیصر، شیخ رشید و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت ننے اسد قیصر و دیگر کی درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ، بعدازاں بانی پی ٹی آئی ، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز کو کیس سے بری کر دیا۔

ہاد رہے کہ عمران خان، شیخ رشید، اسد قیصر و دیگر کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی سیاسی رہنمائوں سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کل عدالت طلب

مزید خبریں