لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور میں ارب پتی چور کی گرفتاری نے تہلکہ مچا دیا ہے، مذکورہ چور 15 سال میں پہلی بار گرفتار ہوا ہے۔ ملزم نے سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کے گھر میں چوری کرنے کا بھی انکشاف کیا۔
پولیس کے مطابق کرکٹرعبدالرزاق کی رہائش گاہ ڈیفنس میں گیارہ سال قبل چوری کی واردات ہوئی تھی۔ عبدالرزاق کے گھر سے اٹھاسی لاکھ روپے چرائے گئے، اس کے علاوہ امریکی ڈالر، پاؤنڈ اور پاسپورٹ بھی چور لے گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بلال پوش علاقوں میں اب تک اربوں روپے کی چوریاں کرچکا ہے، نقب زنی کی وارداتیں کرنے والا ملزم پندرہ سال میں پہلی بار گرفتار ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تین کروڑ سے زیادہ کی چوری
ملزم چوری شدہ رقم کو تین حصوں میں تقسیم کرتا ایک حصہ غربا، دوسرا غریب رشتہ داروں میں تقسیم کرتا تھا۔