جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
مریم نواز کی طبیعت ناساز ، لندن روانگی ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی، ان کی بیرون ملک روانگی معالجین کی اجاز ت سے مشروط ہو گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ مریم نواز کو گلے کا انفیکشن ہوا ہے، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان رہائی کے بعد باہر نہیں جائینگے ، پاکستان میں ہی رہیں گے ، بیرسٹر سیف

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کو آج رات لندن کے لئے بھی روانہ ہونا ہے لیکن اب ان کی بیرون ملک روانگی طبی معالجین کی اجازت سے مشروط ہو گی۔

مزید خبریں