جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
پی آئی اے کے 8 سابق ملازمین نے برطرفی کا کیس جیت لیا ، 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کا حکم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے 8 سابق ملازمین نے لندن کی عدالت میں غیر منصفانہ برطرفی کا کیس جیت لیا۔

لندن کی عدالت نے سابق ملازمین کو پانچ لاکھ پاؤنڈ یعنی بیس کروڑ زر تلافی دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ پی آئی اے نے 8 ملازمین کو دو سال قبل ملازمت سے برطرف کردیا تھا، جس پر ملازمین نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کو غیر منصفانہ برطرف کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین قومی ایئر لائن کے ساتھ 5 سے 15 سال سے وابستہ تھے، عدالت نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 5 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا۔

قومی ایئر لائن نے عدالت کے سامنے قبول کیا کہ وہ ان آٹھ ملازمین کو ہرجانے کے طور پر پانچ لاکھ پاؤنڈ ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کوشش کررہے ہیں پاکستان کا سافٹ امیج باہر جائے، وفاقی وزیر اطلاعات

مزید خبریں