جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس وزیر اعظم کی زیرصدارت جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا باقاعدہ سربراہی اجلاس آج پاکستان میں ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف ایس سی او کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں۔

ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے شرکا جناح کنونش سینٹر پہنچ گئے۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کر رہے ہیں۔

پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں 8 ملکوں کے وزرائے اعظم شریک ہیں۔

اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔ اجلاس میں چینی وزیراعظم لی چیانگ، روسی وزیراعظم میخائل مشوستن، ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوف اور بیلاروس، قازقستان، تاجکستان، منگولیا کے وزرائے اعظم بھی شریک ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم اور ایرانی وزیرمعدنیات بھی کانفرنس کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اہمیت کا حامل کیوں ہے؟

اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاحی خطاب کیا۔ غیر ملکی رہنماؤں کے خطاب کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اختتامی کلمات سے کانفرنس کے ایجنڈا آئٹمز مکمل ہوں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں