جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
گجرات: سینئر صحافی شہزاد انور ملک کے ماموں کا ختم قل

گجرات (روشن پاکستان نیوز) سینئر صحافی شہزاد انور ملک کے ماموں، محترم ملک محمد اکرم اعوان، کی وفات کے بعد آج 14 اکتوبر بروز اتوار کو اعوان پورہ، کڑیانوالہ میں ختم قل کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائیں کیں۔ختم قل کی تقریب میں پیر زاہد شاہ اجنالہ ،پروفیسر حافظ عبدالرزاق، قاری محسن گجرات ،قاری طاہر،قاری سکندر ،قاری بلال ،قاری عمران کڑیانوالہ، علاوہ ازیں سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔جنہوں نے ملک محمد اکرم اعوان کی معزز شخصیت اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اہل محلہ نے ایک دوسرے کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ کو تسلی دی۔

مزید پڑھیں: گجرات: سینئر صحافی شہزاد انور ملک کے ماموں کی نماز جنازہ ادا

تقریب کے دوران فاتحہ خوانی بھی کی گئی تاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اس موقع پر تمام حاضرین نے ملک محمد اکرم اعوان کی یاد میں دعا کی اور ان کے کردار کو سراہا۔اہل علاقہ نے اس موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد اور محبت کا پیغام بھی دیا، جس سے یہ ظاہر ہوا کہ ان کی وفات کا درد سب کے دلوں میں ہے۔

مزید خبریں