پیر,  24 نومبر 2025ء
عمر کوٹ: ہندو برادری کا مذہبی تہوار دسہرہ جوش و جذبے سے منایا گیا

عمرکوٹ (روشن پاکستان نیوز)عمر کوٹ میں ہندو برادری نے مذہبی تہوار دسہرہ کو شایان شان طریقے سے منایا۔ یہ تہوار شہر بھر میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، جس میں مقامی ہندو برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ہندو برادی نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور بقا کیلئے دعائیں بھی کی۔

تہوار کی شروعات صبح سویرے مندروں میں پوجا پاٹھ سے ہوئی۔ وہاں موجود لوگوں نے اپنی مذہبی روایات کا پورا لحاظ رکھتے ہوئے  پوجا کی اور اپنی خوشیوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، جس میں انہوں نے بھائی چارے اور امن کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک رہنما نے کہا، “دسہرہ ہمیں سکھاتا ہے کہ برائی پر بھلائی کی فتح ہمیشہ ہوتی ہے۔ ہمیں اپنی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور اتحاد کے ساتھ رہنا چاہیے۔”

مزید پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کی 30ہندوستانی فوجی اہلکاروں کے خلاف مجرمانہ کارروائی منسوخ

شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جہاں لوگوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کیں اور تہوار کی خوشیوں کا بھرپور لطف اٹھایا۔ بچوں نے خصوصی لباس زیب تن کیے اور اپنی پسندیدہ کرداروں کی شکل میں نمودار ہوئے، جس نے تہوار کی رونق کو دو چند کر دیا۔

دسہرہ کا یہ جشن عمر کوٹ کی ہندو برادری کے لئے ایک اہم موقع ہے، جس میں نہ صرف اپنے مذہبی جذبات کا اظہار کیا گیا بلکہ تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کا پیغام بھی دیا گیا۔ اس تہوار نے شہر کے لوگوں کے دلوں میں خوشیوں کی نئی کرنیں بھر دیں اور محبت و امن کا پیغام عام کیا۔

مزید خبریں