بدھ,  18  ستمبر 2024ء
این اے 130 لاہور،نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست مسترد

لاہور (روشن پاکستان نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ اپنے تمام تحفظات الیکشن کمیشن کو بتائیں

درخواست گزار نے استدعا کی ہائیکورٹ این اے130کا نتیجہ کالعدم قرار دے اور آر او کو امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ فارم 47 مرتب کرنے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 130 لاہورسے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی اور درخواست گزارکوالیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News