جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
آئی ایم ایف کے نئے مطالبات : پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  آئی ایم ایف کے نئے مطالبات کے بعد امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ کی رپورٹ میں پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے مطالبات پاکستان میں چین کی بڑھتی سرمایہ کاری روک سکتے ہیں۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی انڈسٹریل زون بنانے کیلئے مراعات اور سبسڈی نہیں دی جانی چاہیئے، اس مطالبے سےچین کی انڈسٹریز پاکستان میں لانے کی کوشش کو نقصان پہنچے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مطالبے کے بعد پاکستان کی حکومت ٹیکسوں پر مراعات اور سبسڈی نہیں دے سکے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 2 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول

امریکی نیوز ایجنسی نے مزید بتایا کہ مطالبے میں تمام انویسٹرز کو یکساں سازگار ماحول دینے کا کہا گیا ہے۔

پاکستان نے چین کے ساتھ مل کر ملک میں تقریباً نو نئے اسپشل اقتصادی زون بنانے کا اعلان کیا تھا اور آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستان چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ سو سے زائد انڈسٹریز لگانا چاہتا ہے۔

مزید خبریں