پیر,  24 نومبر 2025ء
ایس سی او اجلاس ، اسلام آباد میں پی آئی اے دفاتر تین دن بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی آئی اے کے دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے اسلام آباد میں دفاتر 14 سے 16 اکتوبر تک شنگھائی تعاون تنظیم  کانفرنس کے پیشِ نظر ہدایت پر بند رہیں گے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ پر شفٹ میں کام کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین اپنا کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ آج سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں عام لوگوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ ایس اسی او اجلاس کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں 12 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت کسی قسم کے جلسہ اور احتجاج کرنے پر پابندی عائد ہو گی۔

مزید پڑھیں: عمران بات نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی شوق نہیں، خواجہ آصف

مزید خبریں