اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
جیو نیوزکے مطابق وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عبد الحمید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور احتجاج کے دوران ڈیوٹی دینے والوں کو شاباش دی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم پولیس لائنز گئے جہاں انہوں نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے شہدا پیکج سے محروم فیمیلز کے اہل خانہ کو پیکج دینے کی یقین دہانی کروائی اور متعلقہ حکام کو نیشنل پولیس اسپتال کی جلد تعمیر کی بھی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کر رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطارڑ اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔