هفته,  21 دسمبر 2024ء
وزارت مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق رواں مالی سال کے تعلیمی وظائف کی درخواستیں وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع ہوں گی۔

اقلیتی طلبا کو آمدن سرٹیفکیٹ، تعلیمی ادارے سے توثیق اور ذاتی، جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کی تفصیل مہیا کرنا ہو گی، رواں مالی سال میں غیر مسلم طلبہ کے وظائف کیلئے 60 ملین روپے مختص ہیں۔

مزید پڑھیں: محکمہ تعلیم و خواندگی میں اربوں روپے کے مبینہ فراڈ اور غبن کا سکینڈل سامنے آگیا

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائمری تا پروفیشنل سطح کی سرکاری درسگاہوں میں زیر تعلیم غیر مسلم طلبہ وظائف کے اہل ہوں گے۔

مزید خبریں