جمعرات,  02 جنوری 2025ء
ایس سی او اجلاس ، راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے، اس کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے، راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہو گی۔

اس کے علاوہ راولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری ، ہوائی فائرنگ ، کبوتر بازی، ڈرون اڑانے اور لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیرآباد میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

مزید خبریں