اتوار,  22 دسمبر 2024ء
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ 4اکتوبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر سستا

مزید خبریں