جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
گجرات، سینئر صحافی شہزاد انور ملک کے ماموں اور ملک نعیم اکرم کے والد ملک محمد اکرم اعوان انتقال کرگئے

گجرات(روشن پاکستان نیوز) سینئر صحافی شہزاد انور ملک کے ماموں اور ملک نعیم اکرم کے والد محترم ملک محمد اکرم اعوان انتقال کرگئے ۔ تفصیلات کے مطابق اعوان پورہ (کڑیانوالہ) سے تعلق رکھنے والے معزز شخصیت ملک محمد اکرم اعوان رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ وہ سینئر صحافی شہزاد انور کے ماموں ، ملک نعیم اکرم اور ملک عدیل اکرم کے والد تھے۔ ان کی وفات سے پورے علاقے میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ کل 11 اکتوبر بروز جمعۃ المبارک دن 11 بجے اعوان پورہ قبرستان، نزد کڑیانوالہ، میں ادا کی جائے گی۔ تمام عزیز و اقارب اور دوست احباب سے گزارش ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: 03016242480

مزید پڑھیں: مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کھائی میں جا گری، 11 افراد جاں بحق

مزید خبریں