پیر,  24 نومبر 2025ء
پاکستان کا بھارتی جوہری مواد کی چوری اور غیرقانونی فروخت کی تحقیقات کا مطالبہ
قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ حملہ کر سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں، مستقبل کی امیدیں اور آئندہ دفاعی حکمت عملی کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت دوبارہ میزائل حملہ کرسکتا ہے، ہمیں اس پر خاص نظر رکھنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی موجود ہے یہ بھارت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ پاکستان اس کے مذموم عزائم کا موثر طریقے سے جواب دے سکتا ہے۔ ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ، مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کے سابق مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان اور پاکستانی افواج کا دنیا میں قد بڑھا ہے، بھارت دنیا میں تنہا ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کی تمام لیڈر شپ کو امریکا نے مار ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ عراق، لیبیا، مصر اور شام کو تباہ کیا، ایران پر بمباری کی گئی، پاکستان امت مسلمہ کی واحد اسلامی جوہری قوت ہے جو دشمن کی نظر میں کھٹکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے اندرونی سیاسی حالات ایسے ہیں کہ پاکستان پر دوبارہ حملوں کے خدشات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

نیویارک(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے سلامتی کونسل سے بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت میں جوہری اور دیگر تابکار مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے پے درپے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے واقعات پر پاکستان کو تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی توجہ اس حالیہ واقعے کی طرف مبذول کروائی ہے۔ جس میں ایک گروپ کو 10 کروڑ ڈالر مالیت کے انتہائی تابکار اور زہریلے مادے کالیفورنیم کی غیر قانونی ملکیت میں پایا گیا۔ بھارت میں 2021 میں کالیفورنیم کی چوری کے 3 دیگر واقعات بھی رپورٹ ہوئے تھے۔

منیر اکرم نے ان واقعات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے ان کے دوبارہ وقوع کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں، آصف علی زرداری

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد 1540 کے تحت اپنے فرائض کی کامیابی سے تکمیل پر روشنی ڈالی۔ جس میں مضبوط کمانڈ اور کنٹرول سسٹم کا قیام، حساس سامان اور ٹیکنالوجیز کی منتقلی کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون سازی اور انتظامی میکانزم، عالمی معیار کے مطابق برآمدات پر کنٹرول کا جامع نظام شامل ہے۔

مزید خبریں