جمعرات,  21 نومبر 2024ء
آئینی ترامیم ، بیرون ملک موجود حکومتی اراکین کو واپس آنے کی ہدایت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت کی جانب سے آئینی ترامیم کیلئے تعداد پوری کرنے کیلئے اپنے بیرون ملک دوروں پر موجود اراکین پارلیمنٹ کو 15 اکتوبر تک ہر صورت واپس آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس وقت 10 سے 15 حکومتی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ملک سے باہر ہیں، ان میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ بھی شامل ہیں۔

سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن، باپ پارٹی کے دنیشن کمار بیرون ملک موجود ہیں جبکہ سینیٹر عبدالقادر بھی بیرون ملک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیانہ اور سینیٹر فیصل سلیم بھی ملک سے باہر ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنمائوں کے درمیان اختلا فات کھل کرسامنے آگئے

مزید خبریں