پیر,  24 نومبر 2025ء
مریم نواز کا لاہور میں صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی

لاہور (روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد میں تاخیر پر ناپسندیدگی اور لاہور کی سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صفائی انتظامات میں بہتری کے لئے تین دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو ازخود شہر کی سڑکوں کی مرمت کرنی چاہئے، سی ایم جہاں سے گزرے وہ سڑک بن جاتی ہے اور صفائی ہو جاتی ہے خود کیوں نہیں کرتے۔
مریم نواز نے کہا کہ مرکزی سڑکوں کا پیچ ورک ترجیحی بنیادوں پر پہلے کیا جائے، سڑک کے درمیان گڑھا پڑنے سے گاڑی گر جاتی ہے تو ذمہ دار کون ہوگا ؟ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر کوئی گڑھا نظر نہیں آنا چاہئے، ایل ڈی اے کے روڈ مینٹی ننس یونٹ کو فعال اور متحرک کیا جائے۔

مزید پڑھیں: بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد اور تہذیب کا حصہ،مریم نواز

مزید خبریں