وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) پر پابندی عائد کر دی ، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک میں امن و سکیورٹی کیلئے خطرہ ہے، 1997 کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
یاد رہے چند روز قبل پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کرکے انہیں پشتون قومی جرگے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
مزید پڑھیں: جس طرح سے احتجاج ہو رہا ہے اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیر داخلہ