هفته,  21 دسمبر 2024ء
علی امین گنڈا پور کے معاملے پر خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

پشاور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے ، اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے اغواء ہونے کے معاملے پر بحث کی جائے گی، کے پی ہاؤس میں خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس رولز سے ہٹ کر طلب کیا گیا کیونکہ اسمبلی رولز 20 کے مطابق چھٹی کے روز اجلاس طلب نہیں کیا جا سکتا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر اسمبلی اجلاس بلایا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے  کہ تمام سیاسی جماعتوں کا گرینڈ جرگہ بلا رہے ہیں، وزیراعلٰی کو حراست میں لینا پورے خیبر پختونخوا کی توہین ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی کےپارلیمانی رولز میں ترمیم، ہر اجلاس میں قومی ترانہ پڑھنا لازمی قرار

مزید خبریں