جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
آرمی چیف سے ملائیشین وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام میں افواج پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک مفادات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دعوت پر ملائیشین وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کا دورہ کرنے پر ملائیشین وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ، حزب اللہ کیساتھ لڑائی میں متعدد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مزید خبریں