چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ  کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار اکرم باری کی درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ سکندر سلطان راجہ جب تعینات ہوئے تب حاضر سروس بیوروکریٹ تھے،سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق سینئر سول سرونٹ کو تعینات نہیں  کیا جا سکتا، چیف الیکشن کمشنر حاضر سروس ملازم ہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل بغیر نوٹس روسٹرم پر آ گئے ،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ میرے پاس چیف الیکشن کمشنر بننے سے قبل ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ کو بلایا ہی نہیں اور نہ نوٹس ہوئے ابھی ،چیف جسٹس نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے آپ کو بہت جلدی ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 11 سابق اراکین کو نا اہل قرار دے دیا

وکیل نے کہاکہ 24جنوری 2020کو چیف الیکشن کمشنر بنایا گیا،وہ نومبر2019میں ریٹائرڈ ہو چکے تھے،چیف جسٹس نے کہاکہ او کے شکریہ، اس کو دیکھ لیتے ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ نے دلائل کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید خبریں