هفته,  23 نومبر 2024ء
سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ نظرثانی کی درخواست 3روز زائد المعیاد ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل، فاروق ایچ نائیک نے زائد المعیاد ہونے کی مخالفت نہیں کی، علی ظفر کی جانب سے نظرثانی درخواست زائد المعیاد ہونے پر مخالفت کی گئی،حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ واضح ہے کہ فیصلے کی وجوہات کے بغیر نظرثانی نہیں مانگی جا سکتی،تفصیلی فیصلہ جاری ہونے پر ہی غلطی کی وجوہات سامنے آ سکتی ہیں،63اے کی نظرثانی 3ماہ اور 21دن تفصیلی فیصلہ جاری ہونے سے پہلے دائر کی گئی،وکیل بانی پی ٹی آئی علی ظفر کو متفرق درخواستوں پر دلائل کی اجازت دی گئی،علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مانگی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ملاقات کیلئے عدالتی ہدایات جاری کی گئیں۔

مزید پڑھیں: زمبابوے ٹی ٹین لیگ ، پی سی بی کا کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار

مزید خبریں