پیر,  07 اکتوبر 2024ء
عورت کارڈ کا استعمال ، سینئرصحافی شہزادانور ملک پر درج ایف آئی آر کی جھوٹی کہانی سامنے آگئی

گجرات(روشن پاکستان نیوز)سنیئرصحافی شہزاد انوار ملک نے کہاہے کہ تھانہ کڑیانوالہ گجرات میں مجھ پر جعلی ایف آئی در ج ہوئی ہے، ایف آئی آر میں درج تفصیلات جھوٹ پر مبنی ہے ، خاتون نے صنف نازک کا فائدہ اٹھا تے ہوئے مجھ سمیت میرے دو کزنز اور ایک بھانجے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی شہزا د انور ملک نے کہاہے کہ میں اپنے رشتہ داروں کے گھر گیا تھاجہاں پر محلے میں فیصل انور نامی شخص نے اپنے گیٹ کے سامنے ایک بڑا ریمپ بنا یا ہے ، ریمپ کی وجہ سے میری گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، ریمپ ہٹانے کیلئے میں نے قانونی چارہ جوئی کی اور ڈپٹی کمشنر گجرات کو درخواست دی کہ محلے میں غیر قانونی ریمپ بنا ہواہے، جس پر ڈپٹی کمشنر نے کارروائی کا حکم دیتے ہوئے میرے ساتھ ضلع کونسل کا اہلکار بھیج دیا، اہلکار نے دروازے پر دستک دی لیکن کوئی بھی باہر نہیں آیا، ضلع کونسل کے اہلکار نے موقعے پر ہتھوڑے کے ذریعے ریمپ کو توڑنے کی کوشش کی، جس گھر سے خاتون گھر سے باہرنکلی اور چیخنا شروع کردیا۔ خاتون نے شوہر کیساتھ مل کر میرے اور میرے دو کزنز ، بھانجے پر ایف آئی درج کرائی ، درج ایف آئی آر میں خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہزا د انور نے رشتہ داروں کیساتھ ملکر میرے ساتھ بدتمیزی کی اور کپڑے پھاڑے ، سینئرصحافی شہزاد انور ملک نے کہاہے کہ درج ایف آئی آر میں کوئی حقیقت نہیں، خاتون نےعورت کا رڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایف آئی آر میں اپنی مرضی کی کہانی بنا ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے قبل میں نے ضلع انتظامیہ کو درخواست دی تھی، مجھےپہلے سے اندازہ تھا کہ یہ چالاکی کریں گے ۔

واضح رہے کہ اس خاتون نے 15 پر بوگس کال کی تھی کہ میرے کپڑے پھاڑ دیئے، میرے گھر پر حملہ ہوگیا، حالانکہ ضلع کا عملہ موقعے پر موجود تھا۔

مزید پڑھیں: پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے سینئر صحافی شہزاد ملک کو دھمکیوں کی مذمت، قانونی کارروائی کا مطالبہ

دوسری جانب پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور دیگر صحافتی تنظیموں نے سینئر صحافی شہزاد ملک پر جھوٹی ایف آردرج ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تنظیم کے اعلیٰ عہدے داران نے گجرات پولیس سے مطالبہ کیا ہے وہ واقعے کی صاف و شفاف تحقیقات کرائیں۔

درخواست اور ایف آئی آر کی کاپیاں خبر کیساتھ لگی ہے۔

مزید خبریں