پیر,  24 نومبر 2025ء
ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں  118ارب روپے سے زائد رقم وصول، ہزاروں گرفتاریاں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں  118ارب روپے سے زائد رقم وصول اور ہزاروں گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ انسداد بجلی چوری مہم بھی زور و شور سے جاری ہے۔ عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کے ثمرات نظر آ رہے ہیں۔

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 118 ارب 93 لاکھ روپے وصول کیے جا چکے ہیں جب کہ اس دوران 85 ہزار 330 سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

رواں ہفتے کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، پشاور، ،رحیم یارخان،حیدرآباد، سکھر،کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں سے 3 ارب روپے سے زائد رقم وصول کی۔ ستمبر کے رواں ہفتے کے دوران متعلقہ اداروں نے 687 بجلی چور گرفتار کیے ہیں۔

متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 700 واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والی سولر پلیٹ کی انٹری

مشترکہ ٹیموں کے ساتھ ٹارگٹ اپریشن بجلی چوروں اور ناہندوان صارفین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اٹھ افراد کو حراست میں لے کر  پولیس کے حوالے کر دیا رحیم یار خان میں آپریشن کے دوران 74 افرادغیر قانونی بجلی استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے سپرٹنٹ انجینیئرز اپریشن خانیوال سرکل  ساجد حسین گوندل اور رینجر کمانڈر  کی سربراہی میں جوائنٹ فورس نے سیول لائنز اور  سب ڈویژن کچاکھوہ کے چکوک میں آپریشن کی یبجلی چوری میں استعمال ہونے والے 29 میٹر  اور ہزاروں میٹر کنڈی کٹر اتار کر قبضے میں لے لیا بجلی چوری پر قابو پانے کے لیے ایک دیہات کی بجلی منقطع کر کے ٹرانسفارمر اور ایل ٹی لائن بند کر دی ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست  متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کو بھیج دی گئی۔

مزید خبریں